اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امریکہ میں سی این این اور او آر سی کے سروے نتائج کے مطابق امریکہ کے 56 فیصد عوام نے کہا ہے کہ صدر اوباما، ان کی توقعات پر پورا نہیں اترے ہیں۔
جبکہ 49 فیصد عوام کا خیال ہے کہ اوباما کی پالیسیوں نے امریکہ کو غلط راستے پر گامزن کردیا ہے۔
اس کے مقابلے میں 48 فیصد امریکی عوام نے اس سروے میں، اوباما کی کارکردگی کی حمایت کی ہے، جو گذشتہ سروے کے مقابلے زیادہ ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما کی حمایت کرنے والوں میں خواتین اور نوجوان کی تعداد زیادہ ہوئی ہے۔
یہ سروے 18 سے 21 دسمبر کے دوران انجام پایا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکمرانوں کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کے عوام، اپنے حکمرانوں کو پسند نہیں کرتے اور ان کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔
.......
/169